صدر ، وزیر اعظم کی نو منتخب افغان صدر کو مبارک باد

پیر 22 ستمبر 2014 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف نے افغان صدارتی انتخابات میں کامیابی پر افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی احمد زئی کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الک الگ تہنیتی پیغام میں صدر اور وزیر اعظم نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں کامیابی افغان عوام کی ان کی ولولہ انگیز قیادت اور عوامی بہبود کے لئے دو رس پروگرام پر بھر پور اعتماد حد مظہر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ ،عقیدہ اور ثقافت پرمبنی ہیں