Live Updates

جمہوریت ڈی ریل کرنے والی قوتوں کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں،حیدرخان ہوتی ،

عمران خان وزیراعظم بننے کے خواب کو پورا کرنے کیلئے لانگ اورشارٹ مارچ پر تلے ہوئے ہیں،صوبائی صدر اے این پی

پیر 22 ستمبر 2014 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اے این پی کا ہر اول دستہ ہے وقت اور حالات کا تقاضاہے کہ پختون باچاخان کے سرخ جھنڈے تلے متحد اور متفق ہوجائیں وہ اپنی رہائش گاہ ہوتی ہاوٴس مردان میں پختون ایس ایف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کررہے تھے جنہوں نے پی ایس ایف ضلع مردان کے سینئر نائب صدر نوازشریف کی قیادت میں ان سے ملاقات کی، پارٹی کے مرکزی کونسل کے رکن محمدجاوید یوسفزئی اوردیگر نے بھی خطاب کیا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی ملک میں سیاسی استحکام کے لئے کوشاں ہے اورجمہوریت ڈی ریل کرنے والی قوتوں کی بھرپور مخالفت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ عمران خان کے عزائم نئے پاکستان کے نہیں بلکہ وہ اپنی حکومت کی ناکامی چھپانے اور وزیراعظم بننے کے خواب کو پورا کرنے کیلئے لانگ اورشارٹ مارچ پر تلے ہوئے ہیں امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اس وقت ملک شدید خطرات میں گراہواہے مرکزی اورصوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں اور جمہوریت کے استحکام اور غریب عوام کی حالت زار بدلنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اے این پی کے صوبائی صدر نے پارٹی پختون ایس ایف کے کردار اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس وقت پختون قو م تقسیم درتقسیم کی شکارہے جس کا انہیں بھاری نقصان اٹھاناپڑرہاہے انہوں نے کہاکہ قومی وحدت پیدا کرنے کیلئے ہمیں نئے سرے سے سوچنا ہوگا تاکہ حقیقی ترقی اور خوشحالی کے ثمرات سے خیبرپختون خوا کے عوام مستفید ہوسکیں سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ تبدیلی اور انصاف کے بلند وبانگ دعوے کرنیوالو ں کی حکومت میں غریب شہری مہنگائی ،بیروزگاری اورانصاف کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے دورمیں مردان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے انتخاب سے اب تک ایک اینٹ بھی نہیں رکھی امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ پختون قوم کو حقیقی تبدیلی کے لئے سرخ جھنڈے تلے اکھٹا ہونا ہوگا قومی وحدت اور اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت ہے اورہمیں قوم پرستی کے جذبے کو ابھارناہوگاامیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ پاکستان خدائی خدمت گار تحریک کے بانی باچاخان اوران کے رفقاء کی جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیاہے ان کاکہناتھاکہ انگریزوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر ان کو نہ صرف قید وبند کی مشکلا ت سے دوچار ہوناپڑا بلکہ ان پر کفر کے فتوے بھی لگائے گئے ہوتی نے کہاکہ ہمارے لئے ہمارے آباوٴاجداد کے اصول مشعل راہ ہونی چاہئے جنہوں نے اس مٹی کی خدمت کے لئے اپنے تن من دھن کی بازی لگائی لیکن پختون قوم کے حقوق پر سودابازی نہیں کی ان کاکہناتھاکہ ہمارے آباوٴاجدا د اس دھرتی کے لئے پختونوں کے نام اوراس خطے کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے اور اے این پی کی حکومت میں ان کے یہ ارمان پورے ہوگئے سرخ جھنڈے کی دورحکومت میں صوبے کو خیبرپختون خوا نام کی شناخت ملی اور اٹھارویں ترمیم کے ذریعے مرکزسے وسائل صوبے کو منتقل کردیئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات