ڈاکٹر طاہرالقادری کے پانچویں مرتبہ بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 22 ستمبر 2014 20:14

ڈاکٹر طاہرالقادری کے پانچویں مرتبہ بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) گوجرانوالہ خصوصی عدالت برائے انسداددہشت گردی نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے پانچویں مرتبہ بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 2اکتوبر کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

چودھری امتیازاحمد پرمشتمل خصوصی عدالت برائے انسداددہشت گردی میں تھانہ گکھڑمنڈی کے پولیس اہلکاروں ‘افسران پرتشددکیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ طاہرالقادری کی گاڑی اورکنٹینران کے ذاتی محافظوں کے گھیرے میں ہیں جبکہ طاہرالقادری کو گرفتار کرنے سے نقص امن کااندیشہ ہے تاہم معززعدالت نے طاہرالقادری کے پانچویں مرتبہ بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کوحکم دیا ہے کہ 2اکتوبر کو عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجائے۔