Live Updates

پرویز رشید سے جاننا چاہیں گے کہ انہیں تحریک انصاف کا جلسہ مک مکا کیوں لگا؟ خالد صدیقی

پیر 22 ستمبر 2014 19:58

پرویز رشید سے جاننا چاہیں گے کہ انہیں تحریک انصاف کا جلسہ مک مکا کیوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماءڈاکٹر مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان اگر سندھ کو جگانا چاہتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے، کوئی بھی پارٹی کراچی میں ہمارے ساتھ مل کر اچھے کام کرنا چاہتی ہو تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے، کراچی جاگا ہوا ہے اور ہم اس کو جگانا بھی جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام پر عمران خان کے بیانات پر کوئی شک نہیں ہے تاہم عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں انتخابات کیوں نہیں کروائے؟ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کو ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا مک مکا قرار دیا تو یہ ہم ان سے جاننے چاہیں گے کہ ان کو ایسا کیوں لگا؟ ہم سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں تاہم دوسرے بھی ہمارے وجود کو تسلیم کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات