پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ بارشوں کے دوران جاں افراد کے ورثاء کو دیئے گئے امدادی چیک باؤنس ہو گئے
پیر 22 ستمبر 2014 19:00
چھانگامانگا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے جاں افراد کے ورثاء کو دیئے گئے امدادی چیک باؤنس ہو گئے ، چیک کیش نہ ہونے پر نوجوان سکتے میں آکر بیہوش ہو گیا ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ چھانگامانگا کے دیہاتوں محمد ی پور اور مقام میں حالیہ بارشوں سے چھتیں گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے تین افراد کے ورثاء میں حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ دنوں ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں نے 16,16لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے تھے۔
جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء 16,16لاکھ روپے کے چیک ملنے کے بعد جب بینک گئے تو انہیں بتایا گیا کہ اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں ہے جس کی وجہ سے چیک باؤنس ہو گئے ہیں ۔چیک کیش نہ ہونے کا سن کر مسیحی خاندان کا نوجوان سکتے میں آکر بے ہوش ہوکر گرگیا ۔جاں بحق افراد کے ورثاء کا کہنا تھا کہ 16,16لاکھ روپے کے جو چیک دئیے گئے تھے وہ صرف حکومت کی طفل تسلی ثابت ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.