”خادم پنجاب پھر خدمت خلق کے سفر پر “

وزیراعلیٰ شہبازشریف کے سیلاب متاثر ہ علاقوں کے غیر اعلانیہ دورے جاری

پیر 22 ستمبر 2014 18:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامناہواتوپنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنے صوبے کی عوام کی خدمت کے لئے نکل پڑے۔جہاں جہاں سیلابی ریلہ گیا وہاں شہبازشریف پہنچے اوراپنی نگرانی میں لوگوں محفوظ مقامات پر منتقل کرایا۔انہوں نے ذاتی طورپرپاکستان کے سب سے بڑے ریسکیو اورریلیف آپریشن کی نگرانی کی ۔

وہ مسلسل 17روز تک سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر ،کشتی،گاڑی کے ذریعے دوردراز کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے اور امدادی سرگرمیوں میں ذاتی طورپر حصہ لیا،جس طرح انہوں نے گہرے پانیوں میں گھرے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں دن رات ایک کیا،اسی طرح اب وہ بحالی کی سرگرمیوں کیلئے بھی پوری طرح سرگرم عمل ہیں۔شہبازشریف بغیر کسی اطلاع کے اچانک متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس سلسلے میں آج وہ پنڈ دادنخان کے دوردراز علاقے ہرن پور گئے اورمتاثرین میں گھل مل گئے۔بزرگ مرد و خواتین نے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں دیں۔

متعلقہ عنوان :