جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پا ک فضائیہ کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن

پیر 22 ستمبر 2014 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی ہدایت پر پاک فضائیہ کے 06ہیلی کاپٹرز جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ہیلی کاپٹر ز سے مجموعی طور پر 85000 kg سے زائد راشن ان علاقوں میں پہنچایا گیا جس میں کھانے پینے کی اشیاء ، آٹا ، دالیں ، چاول ، کھجوریں ، بسکٹ اور پینے کا صاف پانی شامل ہے ۔ ان ہیلی کاپٹرز نے جنوبی پنجاب کے نشیبی علاقوں میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ پاک فضائیہ کے ریسکیو سکواڈرن نے ملتان اور مظفر گڑھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو مشنز سر انجام دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :