11 ویں بزنس ایکسیلنس ایوارڈ ،صدرمملکت ممنون حسین نے 20 کاروباری اداروں کو گولڈ میڈلزدیئے

پیر 22 ستمبر 2014 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 11 ویں بزنس ایکسیلنس ایوارڈ 2012-13 کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے 20 کاروباری اداروں کو گولڈ میڈلز  10 کاروباری اداروں کو ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ ز 5کاروباری اداروں کو گروتھ ایوارڈز 4 کاروباری اداروں کو ینگ انٹرپینیور ایوارڈز 1 فیمیل انٹر پینیور ایوارڈ  1 ادارے کو نیو آئٹم ایکسپورٹ  2کمرشل بینکوں کو ایواڈرز اور کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی پر 1 کاروباری ادارے کوخصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 11 ویں بزنس ایکسیلنس ایوارڈ تقریب پیر کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے جو اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کیلئے پشاور تشریف لائے ۔ تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی  بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور  اراکین پارلیمنٹ  خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری بزنس ایکسیلنس ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین عدیل رؤف ایران اور افغانستان کے پشاور میں قونصل جنرلز خیبر پختونخوا چیمبر کے سابق صدور  خیبر پختونخوا چیمبرکے سینئر نائب صدرمحمد شفیق  نائب صدر محمد تیمور شاہ  خیبر پختونخوا چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بزنس ایکسیلنس ایوارڈز کے ونرز  اعلیٰ حکومتی افسران  سینئر بینکار اور صنعت و تجارت اور ایکسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ممبران بھی موجود تھے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے الحافظ کرسٹو پلاسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ  لکی سیمنٹ  گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ  ایسوسی ایٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ  نارتھ ویسٹ ٹریڈنگ اینڈ سروسز کمپنی  الخیر گدون لمیٹڈ  یونیورسل پلاسٹک انڈسٹری  ڈینز انڈسٹریز  خیبر ٹوبیکو کمپنی  الامداد ٹریڈنگ کمپنی  کاروان انٹرنیشنل  جنید ٹریڈرز  باچا انٹرپرائزز  زاہد ٹریڈرز  خالد کارپوریشن  رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ  حارث انٹرپرائزز  سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی  ٹریول اینڈ مور اور ایز الیکٹرانکس کو ایکسپورٹ  ٹیکسیشن اور سروسز سمیت ریٹیل سیکٹر میں گولڈ میڈلز دیئے ۔

صدر مملکت ممنون حسین نے گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ  سیف ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ  چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ  ایلفاپائپ انڈسٹری لمیٹڈ  ایگرو پیک پرائیویٹ لمیٹڈ  ایم کے بی انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ  سنی انٹرنیشنل  انٹرنیشنل سیگریٹ انڈسٹری  ملک سوہنی ملک جانی اینڈ برادرز اور پاک ورلڈ انٹرنیشنل کو سال 2012-13 ء میں صوبے کے بہترین انڈسٹریل اور کمرشل کاروباری اداروں کو ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈز سے نوازا ۔

صدر مملکت ممنون حسین نے سال 2012-13 ء میں انڈسٹریل  کمرشل اور سروسز سیکٹر میں الحافظ کرسٹو پلاسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ  فرنٹیئر فاؤنڈری پرائیویٹ لمیٹڈ  سادات سی این جی سٹیشنز  رہبر کسٹمز ایجنسی اور خیل فارماسوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایوارڈز دیئے ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ینگ انٹرپینیور ز کی کیٹگری میں انڈسٹریل سیکٹر میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن پرائیویٹ لمیٹڈ  ممتاز پاٹیکل بورڈ انڈسٹریز  اوشن فوڈ لمیٹڈ اور فارما پلاسٹ کو ایوارڈز دیئے ۔

فیمیل انٹرپینیور ایوارڈ شفا میٹرنٹی ہاسپٹل نے حاصل کیا ۔ نیو آئٹمز ایکسپورٹ کی سپیشل کیٹگری میں داؤدسنز آرمری پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایوارڈ حاصل کیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ٹاپ لینڈنگ اور کنزیومر فیسیلیٹیشن کی کیٹگری میں حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک آف خیبر پختونخوا کو بھی ایوارڈز دیئے ۔ تقریب سے صدر مملکت ممنون حسین  گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی  خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری  بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور اوربزنس ایکسیلنس ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین عدیل رؤف نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض خیبر پختونخوا چیمبر کے سابق نائب صدر ذوالفقار علی خان نے انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :