کے پی کے حکومت کی پشاور سمیت صوبے بھر میں سٹامپ پیپروں کے بحران کو فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت

پیر 22 ستمبر 2014 17:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) صوبائی حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں سٹامپ پیپروں کے بحران کو فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف مالیت کے کورٹ فیس سٹامپ پیپرز نایاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث سائلین کے مقدمات متاثر ہونے کے امکانات ہیں ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ خزانہ سمیت متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر نئے سٹامپ پیپرز کی چھپوائی کا کام کرے ۔ اور سٹامپ پیپروں کے بحران پر فوری طور پر قابو پایا جائے تمام اضلاع کو ان کے کوٹے کے مطابق سٹامپ پیپروں کی سپلائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :