عوامی تحریک کے 8 افراد کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر سرگودھا جیل سے رہاء کردیا گیا

پیر 22 ستمبر 2014 17:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک کے 8 افراد کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر سرگودھا جیل سے رہاء کردیا گیا جبکہ ڈویژن کی تینوں جیلوں سے اب تک رہاء ہونیوالے کارکنوں کی تعداد 250 کے قریب ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزارت داخلہ نے سرگودھا جیل میں عوامی تحریک کے نظر بند کئے گئے 8 کارکنان جن میں عابد حسین‘ محمدفاروق‘ ساجد احمد قادری‘ محمد یار تھنیم‘ محمد اعجاز‘ غلام رسول اور محمد حنیف شامل ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرگودھا ڈویژن کی تینوں جیلوں جن میں ڈسٹرکٹ جیل میانوالی‘ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور اور ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا شامل ہے اب تک طبی بنیادوں اور نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر 250 کے قریب کارکنوں کو رہاء کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :