آپریشن ”ضرب عضب“ کی کامیابی کے بعد 11 خاندانوں کے 100 سے زائد افراد واپس اپنے آبائی گھروں کو چلے گئے

پیر 22 ستمبر 2014 17:43

آپریشن ”ضرب عضب“ کی کامیابی کے بعد 11 خاندانوں کے 100 سے زائد افراد واپس ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) آپریشن ”ضرب عضب“ کی کامیابی کے بعد 11 خاندانوں کے 100 سے زائد افراد واپس اپنے آبائی گھروں کو چلے گئے ہیں حکومت کی طرف سے شمالی علاقہ جات میں کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن ”ضرب عضب“ شروع کرنے کے باعث کئی خاندان سرگودھا آگئے تھے جس میں سے 100 افراد پر مشتمل 11 خاندان واپس اپنے آبائی علاقوں کو چلے گئے ہیں اب تک سرگودھا سے 300 سے زائد آئی ڈی پیز واپس اپنے اپنے علاقوں کو جاچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ آئی ڈی پیز بھی اپنے اپنے علاقوں میں جانے کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔