وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 28 ستمبر سے امداد رقم دینے کا فیصلہ

پیر 22 ستمبر 2014 17:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 28 ستمبر سے امداد رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے تمام اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کو 25 ستمبر تک مکمل فہرستیں حکومت کو بھجوانے کا حکم دیا ہے جو محکمے اپنی رپورٹس نہیں بھجوائیں گے ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی سست روی سے کام کرنیوالوں کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز اور دیگر متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ 25 ستمبر تک ہر حال میں اپنے اپنے اضلاع کے متاثرہ خاندانوں کی مفصل رپورٹ ارسال کریں تاکہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندان کو 28 ستمبر سے امدادی رقم کی تقسیم کا عمل شروع ہوسکے وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام ڈی سی او صاحبان کو کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں رقم کی تقسیم کیلئے خصوصی انتظامات بھی کریں تاکہ متاثرین کو ان کی دہلیز پر رقم کی فراہمی ہوسکے جبکہ اراکین اسمبلی کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ رقم کی تقسیم کے عمل میں اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور حکومتی کاموں کی نگرانی کیساتھ ساتھ ان کی معاونت بھی کریں۔

متعلقہ عنوان :