علما کی ٹارگٹ کلنگ میں حکومتی عناصر ملوث ہے،مفتی محمدنعیم

پیر 22 ستمبر 2014 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے روالپنڈی میں جامعہ تعلیم القرآن کے نائب مہتمم مولانامفتی امان اللہ نے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاکہ حکومت عوام کے جان ومال کوتحفظ دینے میں یکسرناکام ہوچکے ہیں،منظم سازش اورمنصوبہ بندی کے تحت پورے ملک میں علما اہلسنت والجماعت مسلک دیوبند کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے،وفاقی اورصوبائی حکومت میں شامل مخصوص طبقہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑ کا رہے ہیں جس کانوٹس لیناچاہئے،حکمران اگرعلماء کرام کو تحفظ نہیں دے سکتے توان کوفی الفوراسلحہ لائسنس جاری کرے ہم اپنادفاع اورتحفظ کرناجانتے ہیں ۔

پیرکوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے مزیدکہاکہ پورے ملک میں علمااہلسنت مسلک دیوبندکیخلاف سازشیں ہورہی ہیں، موجودہ حکومت میں 40 سے علماکرام کوشہیدکیاگیا،گزشتہ چندماہ میں صرف جڑواں شہروں روالپنڈی اسلام آبادمیں مسلک دیوبندکے دس سے زائد علماکرام کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی جو حکومت سمیت قانون نافذکرنے والے اداروں کی یکسرناکامی ہے اوریہ صورتحال کسی صورت ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دشمنا ن ملک و ملت ملک کے نازک حالات سے فائدہ اٹھاکرایک طرف مختلف مکتب فکرکے علمااوراہل علم کونشانہ بنارہے ہیں تاکہ پاکستان میں بھی عراق، شام، لیبیا کیطرح فرقہ واریت کی آگ پھیلائی جائے تودوسری طرف حکومت اوربیوروکریسی میں شامل کچھ عناصرمنظم منصوبہ بندی کے تحت اہلسنت والجماعت مسلک دیوبندکے علماکرام اوراہل مدارس کونشانہ بنانے والوں کی پشت پناہی کررہے ہیں،خداراوفاقی اورسندھ کی صوبائی حکومت حالات کی نزاکت کااحساس کرے اورصورتحال کونوٹس لیں کیونکہ موجودہ حالات میں ملک مزیدکسی افراتفری اورنتشارکامتحمل نہیں ہوسکتاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ مخلوط حکومتیں دہشت گردی کو قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے،حکمرانوں کوعوام کی کوئی فکرنہیں وہ صرف اورصرف اپنی کرسی اقتدارکوبچانے کی فکرمیں لگے ہوئے ہیں ،دہشت گرد جب اور جہاں چاہتے ہیں آگ وخون کے پروانے بانٹ دیتے ہیں دہشتگردیومیہ 5سے 10افراد کاقتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکو مت نے شہرکو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے۔

علماکرام نے حکومت سے مطالبہ کیاہے مفتی امان اللہ ،مولانا مسعود بیگ ، ڈاکٹر شکیل اوج سمیت دیگر علماء کرام کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار اورعلماکرام کو تحفظ دیاجائے،اگرحکومت علماکرام کوتحفظ نہیں دے سکتے توان کوفی الفوراسلحہ لائسنس جاری کرے ہم اپنا دفاع اورتحفظ کرناجانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :