جمشید دستی نے انتظامی بنیادوں پر نیا صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے لئے بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا

پیر 22 ستمبر 2014 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے انتظامی بنیادوں پر نیا صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے لئے بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا نجی ٹی وی کے مطابق جمشید دستی نے کہاکہ صوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں کے پیش نظر نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انتظامی بنیادوں پر نیا صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے لئے جمشید دستی کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے بل میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے قرارداد منظور کی تھی،اب وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے نیا صوبہ بنائیں۔

جمشید دستی کا کہنا ہے کہ یہ بل عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ نے بھی قرارداد منظور کی تھی،ہزارہ صوبہ بھی بنایا جائے۔