سرگودھا ‘ ڈاکوؤں نے بینک سے 9لاکھ روپے لوٹ لیے ‘ مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ زخمی

پیر 22 ستمبر 2014 16:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) سرگودھاکے ایک نجی بینک میں ڈاکوؤں نے عملے کو یر غمال بناکر 9لاکھ روپے لوٹ لیے ‘ مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واٹر سپلائی روڈ پر واقع نجی بینک کی برانچ میں تین مسلح ڈاکوداخل ہوئے ‘ ان کا ایک چوتھاساتھی بینک کے باہر نگرانی کرتا رہا۔ ڈاکوؤں نے بینک کے عملے اور کسٹمرز کو یر غمال بناکر لوٹ مار شروع کر دی۔ بینک کے سیکورٹی گارڈ نے اس دوران ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔ سیکورٹی گارڈ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیاپولیس کے مطابق ڈاکو 9لاکھ روپے لیکر فرا ر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :