والدین کی جانب سے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار نے وائرس کے خاتمے کیلئے کوششوں پر پانی پھیردیا
پیر 22 ستمبر 2014 16:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار نے پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں میں رکاوٹ کھڑی کردی ہے، اس لیے کہ اعدادوشمار کے مطابق پولیو کے مرض سے متاثرہ کل 166 بچوں میں سے 149 بچے ایسے تھے، جنہیں پولیو کے قطرے پلائے نہیں گئے تھے۔متعلقہ حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک پولیو کے 166 کیسز کا اندراج کیا جاچکا ہے، 2013ء میں 93 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔
اس کی بنیادی وجہ والدین کی جانب سے پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو پلوانے سے انکار کا رجحان ہے جو خاندانوں میں موجود مختلف غلط فہمیوں کی وجہ سے پروان چڑھ رہا ہے۔پولیو کے کل کیسز میں سے اب تک 119 کیسز وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں رجسٹرد کیے گئے ہیں جہاں سیکیورٹی کے مسائل اور طالبان کی جانب سے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں حفاظتی ٹیکوں پر عائد پابندی نے ہیلتھ ورکروں کو ان اہم متعلقہ علاقوں میں مقیم پچوں تک رسائی سے روک دیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.