کراچی ، مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران دو ملزمان ہلاک اور دو ملزمان گرفتار

پیر 22 ستمبر 2014 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران دو ملزمان ہلاک اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس خیابان بادبان میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد دو ڈاکووٴں کو ہلاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیفنس خیابان بادبان میں واقع گھرمیں چار ملزمان ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے، علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر کا محاصرہ کرلیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ہلاک ڈاکوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔کورنگی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے میں پولیس کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار کئے جانے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور چھِینے گئے موبائل فونز بھی ملے ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض اور عبدالطیف کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :