”گونواز گو“ کا نعرہ ایشین گیمز میں بھی پہنچ گیا

پیر 22 ستمبر 2014 16:08

”گونواز گو“ کا نعرہ ایشین گیمز میں بھی پہنچ گیا

انچیون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) ملک میں لگائے جانے والے ”گونواز گو“ کے نعرے کی باز گشت اب جنو بی کوریا میں بھی سنائی دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چند ماہ کے مقبول نعرے ”گو نواز گو “ نے اب جنوبی کوریا کا رخ کر لیا ہے ۔ جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشین گیمز کے دوران قومی ہاکی ٹیم جب چین کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترے تو وہا ں موجود شائقین نے پہلے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے خون گرمایا اور اس کے بعد انہوں نے ”گو نواز گو “ کے نعرے لگا نا شروع کر دیئے ۔