وزیراعظم نواز شریف دورہ سیال موڑ ، بدانتظامی اور گو نواز گو کے نعروں کے بعد اے سی کوٹ مومن کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا

پیر 22 ستمبر 2014 15:52

وزیراعظم نواز شریف دورہ سیال موڑ ، بدانتظامی اور گو نواز گو کے نعروں ..

حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سیال موڑ (کوٹ مومن) کے دوران بدانتظامی اور گو نواز گو کے نعروں کے بعد اے سی کوٹ مومن کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں دو ڈی ایس پی بھی تبدیل کردئیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل وزیراعظم نواز شریف نے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کے جاتے ہی لوگوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے جس کی تحقیقات شروع ہیں اور مزید افسران کے تبادلوں کا بھی امکان موجود ہے اور اس سلسلے میں پیر کے روز اے سی کوٹ مومن اور ڈی ایس پی کوٹ مومن کو تبدیل کردیا گیا جس کے بعد افسران ڈر گئے ہیں۔