دہشت گردی کے نام پر امریکی کھیل تباہی و بربادی کا راستہ ہے،شعمون باقر علی

پیر 22 ستمبر 2014 15:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) دہشت گردی کے نام پر امریکی کھیل تباہی و بربادی کا راستہ ہے پرانے قرضوں پر کروڑوں روپے سود کی اقساط اور نئے قرض لیکر ملکی آزادی آئی ایم ایف کے سامنے گِروی رکھ دی گئی ہے بے روزگاری‘ لوڈ شیڈنگ‘ سکیورٹی کے بڑھتے خدشات نے معاشی مستقبل کو مایوس کن بنادیا ہے ان حالات میں حکمران ایسا لائحہ عمل اختیار کریں اور کفایت شعاری کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ملک کو قرضوں سے بوجھ سے نکالیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی چیئرمین شعمون باقر علی ‘ مرکزی وائس چیئرمین شاہین مغل ‘ انجمن تاجران پاکستان کے نائب صدر میاں عبدالجبار‘ میاں فخرالاسلام فخری و دیگر نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا شعمون باقر علی نے کہا کہ پاکستان میں زراعت وہ واحد ذریعہ ہے جس پر تھوڑی سی توجہ دیکر ہم بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے بلوچستان میں اس قدر ذخائر ہمیں دیئے ہیں اگر حکمران اس ملک سے مخلص ہیں تو وہ نئے ڈیمز بنانے کیساتھ ساتھ بلوچستان میں چھپے ذخائر کو دریافت کرنے کیلئے پاکستانی سائنسدانوں سے مدد لیں اور اس کیلئے تمام وسائل خود برداشت کریں یہ ذخائری اس قدر زیادہ ہیں کہ 2 سو سال تک پاکستانی قوم کو کسی سے ایک روپیہ قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑیگی ضرورت صرف اخلاص کی ہے۔

متعلقہ عنوان :