حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں عید الاضحی کے موقعہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم،تمام اضلاع سے سکیورٹی پلان کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی

پیر 22 ستمبر 2014 15:36

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں عید الاضحی کے موقعہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم دیتے ہوئے تمام اضلاع سے سکیورٹی پلان کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے‘ تفصیلات کے مطابق ممکنہ خطرات اور ملکی حالات کے پیش نظر عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ وزارت داخلہ پاکستان نے چاروں صوبوں کی حکومتوں کو اس ضمن میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم دیا ہے‘ جہاں یہ بات بھی واضح ہے کہ تمام اضلاع سے پولیس کی نفری اسلام آباد دھرنوں کی ڈیوٹیز کے لئے بلائی گئی ہے‘ جس کے بعد ان اضلاع میں نفری کی شدید کمی ہے‘ اور سکیورٹی انتظامات میں نفری کی کمی تمام اضلاع میں آڑے آئے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تمام اضلاع میں ریلوے اسٹیشنوں‘ اہم عمارتوں‘ مساجد‘ امام بارگاہوں‘ سنیما گھروں کے علاوہ جیلوں میں بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور سکیورٹی کے انتظامات کی رپورٹ حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز سے طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :