مہنگائی کی وجہ سیلاب یا دھرنے نہیں نااہل حکمران ہیں‘ خدیجہ عمر فاروقی

پیر 22 ستمبر 2014 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سیلاب یا دھرنے نہیں نااہل حکمران ہیں، دھاندلی کے خلاف احتجاج اگست میں شروع ہوا اور سیلاب ستمبر میں آیا پھر جون میں آنے والے رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ کیوں ہوا؟ ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کی ترجیحات میں کبھی شامل ہی نہیں رہا، ناجائز منافع خوروں کی سرپرستی حکومتی صفوں کے اندر سے نہ ہو تو قیمتوں میں کبھی آئے روز اضافہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خور عید پر ٹماٹر ،ادرک، لہسن ،پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کروڑوں روپے غریب صارفین کی جیبوں سے نکالنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ حکمران اور اس کے ذیلی ادارے دھاندلی کے خلاف اپوزیشن کی موثر آواز دبانے کیلئے ساری طاقت استعمال کرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :