جس جماعت نے گورنر بنایا اس سے کیسے بے وفائی کر سکتا ہوں‘ چوہدری محمد سرور

پیر 22 ستمبر 2014 15:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپنے 40 سالہ دور سیاست میں کسی سازش کا حصہ نہیں بنے ،جس جماعت نے گورنر بنایا اس سے کیسے بے وفائی کر سکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرورنے کہا کہ لندن میں کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی سازش کا حصہ بنے ،اس بات میں بھی کوئی حقیقت نہیں کہ ان کے بیٹے کی برمنگھم میں عمران کے ساتھ کوئی ملاقات ہوئی ۔ گورنر چوہدری سرور نے کہا انہوں نے لندن میں پاکستانی وزیروں کی کارکردگی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ برطانیہ میں پاکستانیوں کے سوال پر کہا تھا واقعی آپ کے مسائل حل نہیں ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :