سونے کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی

پیر 22 ستمبر 2014 15:08

سونے کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت450روپے کی نمایاں کمی سے47ہزار450روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونا386روپے سستا ہوکر40 ہزار671روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت14ڈالر کی کمی سے1216ڈالر ہوگئی، مقامی صرافہ بازار میں 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت353روپے کی کمی سے37ہزار282روپے ہوگئی، مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت5 روپے کی کمی سے 735روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی 4.28روپے سستی ہوکر630.00روپے کی ہوگئی ، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت0.25ڈالر کی کمی سے18.15ڈالر ہوگئی�

(جاری ہے)