شکیل اوج کے قتل کے تین روزہ سوگ کے بعد کراچی یونیورسٹی کھل گئی

پیر 22 ستمبر 2014 14:21

شکیل اوج کے قتل کے تین روزہ سوگ کے بعد کراچی یونیورسٹی کھل گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) جامعہ کراچی کے شعبہ معارف اسلامیہ کے ڈین شکیل اوج کے قتل کے تین روزہ سوگ کے بعد جامعہ کھل گئی ۔ اساتذہ کا احتجاج جاری رہنے سے تدریسی عمل معطل ۔ جامعہ کراچی تین روزہ سوگ کے بعد آج کھل گئی ۔ انتظامی شعبے میں کام شروع ہوگیا ، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے احتجاج کے باعث تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اساتذہ کی احتجاجی ریلی آرٹس لابی سے جوبلی گیٹ تک نکالی جائے گی ۔ جامعہ کراچی کے شعبہ معارف اسلامیہ کے ڈین شکیل اوج کے قتل کے واقعہ کے بعد جامعہ کا تدریسی اور غیر تدریسی عمل بند ہوگیا تھا ۔ جامعہ کی اساتذہ تنظیم نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا ۔ اس دوران ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے ۔ جامعہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ کے تحت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :