وزیراعظم و آرمی چیف کی منظوری کے بعد تقرریاں ہوئی، اب فوج پر انگلیاں اٹھنے والی ختم ہو جائینگی،،لیفٹیننٹ جنرل( ر) طلعت مسعود

پیر 22 ستمبر 2014 14:21

وزیراعظم و آرمی چیف کی منظوری کے بعد تقرریاں ہوئی، اب فوج پر انگلیاں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کی منظوری کے بعد تقرریاں ہوئی اور اب فوج پر انگلیاں اٹھنے والی ختم ہو جائینگی اور حالات بہتری کی طرف جائینگے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے تمام پیشہ ورانہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تمام میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی کیلئے نام تجویز کئے ہونگے اور میجر جنرل رضوان کی ترقی بڑی اہم ہے کیونکہ اس وقت ملک کی اندرونی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے اور میجر جنرل رضوان کا فوج اور پھر کراچی کا وسیع تجربہ دیکھا جائے تو ان کی تقرری بڑی مناسب ہے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد اب یہ تمام ترقی حاصل کرچکے ہیں اور اب آئی ایس آئی کے حوالے سے تشویش اور دوسری باتیں وغیرہ بھی دم توڑ جائینگی ۔

انہوں نے کہا کہ اب نئی ٹیم سے پاکستان مضبوط ہوگا اور تمام فوج پر اٹھنے والی انگلیاں بھی ختم ہوجائینگی اور حالات ملک کی بہتری کی طرف جائینگے

متعلقہ عنوان :