سنٹرل ماڈل سکول کی بیسمنٹ میں آتشزدگی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سامان جل گیا
پیر 22 ستمبر 2014 13:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) لوئر مال کے علاقے میں واقع گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول کے تہہ خانے میں آتشزدگی سے الیکشن کمیشن کا اہم ریکارڈ جل گیا جبکہ فائربریگیڈحکام کاکہناہے کہ آگ چاروں طرف سے لگی ہے ، امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامناہے جبکہ سکول سے بچوں کو چھٹی دیدی گئی ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ریٹی گن روڈ پر واقع سکول کی بیسمنٹ میں الیکشن 2013ءکے ریکارڈ اور ووٹوں سمیت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سامان موجود تھاجہاں آگ بھڑک اُٹھی تاہم ابتدائی طورپر آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک کنال رقبے پر آتشزدگی محیط ہے ، ریسکیوآپریشن کی نگرانی سکول پرنسپل لیاقت علی کھرل کررہے ہیں جبکہ سکول سے بچوں کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیاگیاہے ۔ قائم مقام الیکشن کمشنر نے بتایاکہ سکول کی بیسمنٹ میں غیرانتخابی مواد موجود تھا، الیکشن کمیشن پنجاب کی ٹیم آتشزدگی کے مقام پر پہنچ گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.