فلمسٹار ہماعلی نے پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران کی ذمہ داری فلم سے تعلق رکھنے والوں پر عائد کر دی

پیر 22 ستمبر 2014 13:10

فلمسٹار ہماعلی نے پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران کی ذمہ داری فلم سے تعلق ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) فلمسٹار ہماعلی نے پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران کی ذمہ داری فلم سے تعلق رکھنے والوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بد قسمتی سے فلم انڈسٹری میں ایسے مفاد پرست آگئے ہیں جو صرف اپنا فائدہ سوچتے ہیں اور اسی خود غرضی نے فلم انڈسٹری کو مزید برباد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہما علی نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے آئی ہوں اور میری بطور ہیروئن پہلی فلم ” دل پرائے دیس میں “ کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سینما گھروں میں اتار دیا گیا جس سے 70لاکھ سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ میں صاف گو ہوں اور اسی وجہ سے بعض لوگوں کو میرے سے شکایت رہتی ہے مگر مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں آج کل اسٹیج ڈراموں میں مصروف ہوں ۔

متعلقہ عنوان :