Live Updates

پی ٹی آئی جلسہ، کتنے آدمی تھے؟

پیر 22 ستمبر 2014 13:05

پی ٹی آئی جلسہ، کتنے آدمی تھے؟

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں جلسہ تو یقیناً کامیاب رہا تاہم اس میں شریک افراد سے متعلق متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ دھرنے میں 3 لاکھ سے زائد افراد شریک تھے جن میں اکثریت خواتین کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا، تاہم دھرنے میں موجود افراد پر الگ الگ رائے سامنے آرہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے میں ایک لاکھ افراد شریک ہوئے، حساس اداروں کا کہنا ہے کہ 60 سے 70 افراد ہزار لوگ موجود تھے جبکہ آزاد ذرائع جلسے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی موجودگی کا پتہ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی جلسے میں 3 لاکھ افراد شریک ہوئے، جن میں اکثریت خواتین کی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات