ہنگو کے علاقہ لختی بانڈہ میں گھر کے باہر نصب شدہ بم کا دھماکہ،گھر کو جزوی نقصان، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 22 ستمبر 2014 12:58

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) ہنگو کے علاقہ لختی بانڈہ میں گھر کے باہر نصب شدہ بم کا دھماکہ،گھر کو جزوی نقصان، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقہ لختی بانڈہ میں محمد جلیل نامی شخص کے گھر کے باہر نا معلوم افراد کی جانب سے 3کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا پولیس زرائع کے مطابق دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان ہوا ہے یاد رہے کہ ہنگو میں یہ پہلا واقع نہیں ہے بلکہ اکثر ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :