پنجاب ، سندھ میں تباہی کے بعد سیلاب کا زور ٹوٹ گیا، ریلا سمندر کی طرف رواں دواں
پیر 22 ستمبر 2014 12:52
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) پنجاب اور سندھ میں تباہی و بر بادی کی داستانیں رقم کرنے کے بعد بحیرہ عرب کی جانب بڑھتے سیلابی ریلے کا زور ٹوٹ گیا ہے، دریائے سندھ میں گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ نارمل ہو گیا جبکہ سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ گھوٹکی سمیت متاثرہ علاقوں میں متاثرین نے اجڑے آشیانوں کی طرف نئی امید کے ساتھ واپسی شروع کر دی ہے ۔ سیلابی ریلے پنجاب اور سندھ میں گھر ، دیہات ، فصلوں ، مال مویشی اور زندگیوں کا خراج لے کر بحیرہ عرب کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ تباہی و بربادی کی داستانیں رقم کرنے والے سیلابی ریلوں کا غصہ اب ٹھنڈا ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ گدو بیراج میں پانی کا بہاؤ اس وقت نارمل ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ پچانوے ہزار نو سو سینتیس جبکہ اخراج ایک لاکھ تہتر ہزار پانچ سو تین کیوسک ہے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.