پاکستان میں کوئلہ کالے سونے کے ذخائر کا تخمینہ 618ارب بیرل خام تیل کے مساوی ہے ‘ اقتصادی ماہرین

پیر 22 ستمبر 2014 12:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان میں کوئلہ کالے سونے کے ذخائر کا تخمینہ 618ارب بیرل خام تیل کے مساوی ہے جو سعودی عرب ، روس ، امریکہ اور ایران کے مجموعی تیل و گیس کے ذخائر سے بڑھ کر ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرت نے مملکت خداداد پاکستان کو معدنیات کے وسیع ذخائر سے نوازا ہے جن سے استفادہ کر کے ہم دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں باآسانی شامل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں سونے و تانبے کے ذخائر کے حوالے سے260ارب ڈالر مالیت کی تصدیق کی جا چکی ہے اس کے علاوہ سلور ، تانبا ، لوہا ، جپسم ، کرومائیٹ ، سلفر ، پوٹاشیم ، قیمتی پتھروں سمیت دیگر کئی اقسام کی معدنیات بھی شامل ہیں جبکہ 1100کلو میٹر ساحلی پٹی سے بھی استفادہ کر نے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وسائل سے استفادہ کے ذریعے اقتصادی خوشحالی کی پالیسی مرتب کرنی چاہئے تاکہ غیر ملکی امداد پر انحصار کو ختم کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :