وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

پیر 22 ستمبر 2014 12:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن اور وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام (پی ایم این ایچ آئی پی) کی چیئرپرسن سائرہ افضل تارڑ نے پی ایم این ایچ آئی پی کی نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا سمیت اسٹیرنگ کمیٹی کے تمام ارکان اور نمائندے شرکت کرینگے۔ اجلاس میں ہیلتھ انشورنس اور عوام کو سماجی تحفظ کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مجوزہ سکیم کے مختلف پہلوؤں پر بھی بحث کی جائے گی۔ یہ سکیم ایک ماڈل پراجیکٹ ہو گا جسے وفاق اور صوبائی حکومتیں مشترکہ فنڈ فراہم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :