جماعت اسلامی کے بانی سیدابوالاعلیٰ مودودی کو بچھڑے 35برس بیت گئے

پیر 22 ستمبر 2014 12:34

جماعت اسلامی کے بانی سیدابوالاعلیٰ مودودی کو بچھڑے 35برس بیت گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے بانی سیدابوالاعلیٰ مودودی کو بچھڑے 35برس بیت گئے ۔ سید ابواعلیٰ مودودی 1903ءمیں حیدرآباددکن میں پیدا ہوئے۔ انکا خاندان خواجہ مودود چشتی سے منسوب ہو نے کی وجہ سے مودودی کہلاتا ہے۔ مولانا کے والد احمد حسن دینی اور دنیاوی تعلیم سے مالا مال اعلیٰ درجے کے دیندار عبادت گزار اور پیشے کے لحاظ سے قانون دان تھے۔

سید ابوالاعلیٰ مودودی نے عملی زندگی کا آغاز 1920ءمیں صحافت سے کیا۔

(جاری ہے)

جریدے”تاج“ کی ادارت سنبھالی اور پھر ”الجمیعہ“ کے مدیر بنے اور اسلامی جمعیت طلبہ کی بنیاد رکھی۔ 1958ءمیں ایوب خان کے مارشل لاءکے دوران حزب اختلافات کے اتحادوں میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔ 1964-65ءکی متحدہ حزب اختلاف ،67ءکی تحریک جمہوریت 1969ءکی جمہوری مجلس عمل اور1977ءکے قومی اتحاد میں بھی پیش پیش رہے۔ 1979ءمیں سید ابوالاعلی ٰ مودود ی رحمة اللہ علیہ علاج کے لیے امریکا تشریف لے گئے جہاں 22ستمبر کو عالم اسلام کی اس عظیم شخصیت کی روح خالق حقیقی سے جا ملی،مولانا مودودی رحمة اللہ علیہ کی آخری آرام گاہ ذیلدار پارک، اچھرہ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :