وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے پرسوں امریکہ روانہ ہوں گے

پیر 22 ستمبر 2014 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمعہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم 24 ستمبر کو امریکہ کیلئے روانہ ہوں گے اور 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نجی اداروں سے تعلق رکھنے والے10 صحافی ان کے ہمراہ ہوں گے اور ان صحافیوں کے دورے کے تمام تر اخراجات ان کے متعلقہ ادارے برداشت کریں گے۔