کیمونسٹ پارٹی آف نیپال(ماو)نے بھارت کیساتھ ہائیڈرو پاور منصوبیکا معاہدہ مسترد کر دیا،کل سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

پیر 22 ستمبر 2014 12:15

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) کیمونسٹ پارٹی آف نیپال(ماو)نے ہائیڈرو پاور منصوبے میں بھارت کی جانب سے سرمایہ کاری کے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے (آج) منگل سے حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔سی پی این ۔ماوسٹ کے مطابق حکومت بھارتی مفادات کی ترجمانی کر رہی ہے۔کیمونسٹ پارٹی آف نیپال(ماو)نے ملک میں بھارتی سرمایہ کاری کیخلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے کل منگل سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔

(جاری ہے)

سی پی این کے مطابق انوسٹمنٹ بورڈ آف نیپال(آئی بی این) اور انڈین انفرا سٹر کچر کمپنی جی ایم آر انرجی کے مابین معاہدہ بھارتی مفادات کیلئے کیا گیا ہے۔پارٹی نے کہا کہ ہماری رائے میں ہائیڈرو پاور سیکٹر کا ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ہوتا ہے تاہم یہ افسوس کی بات ہے کہ ایسا منصوبہ جسکے اخراجات بھی نہایت کم ہیں، کا ٹھیکہ اس مقصد کے تحت بھارتی کمپنی کو دیا گیا کی اس سے پیدا ہونے والی بجلی بھارت کو برآمد کی جائیگی جبکہ ملک میں توانائی کا بحران ہے۔

متعلقہ عنوان :