گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں کمی ،سیلاب نچلے درجے میں داخل ہو گیا

پیر 22 ستمبر 2014 11:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر سیلابی ریلا درمیانے سے نچلے درجے میں داخل ہوگیا ، اس وقت گڈو بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95ہزار 933کیوسک جبکہ پانی کا اخراج ایک لاکھ 73ہزار 503کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر اس وقت بھی پانی کا ریلا گزر رہا ہے جہاں پر پانی کی آمد 2 لاکھ 55ہزار 660کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 2لاکھ 3ہزار 600کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

سکھر بیراج پر آئندہ چند گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہوگی جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 29ہزار 191 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 93 ہزار 596کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے حفاظتی بندوں پر ریلیف کیلئے میڈیکل کیمپ قائم ہیں جہاں پر سیلاب سے متاثرہ افراد کا علاج معالجہ جاری ہے، تاہم اب بھی صرف 10 فیصد افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کر پائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :