سیاست میں کبھی کسی سازش کا حصہ بنا نہ عمران سے ملاقات ہوئی، چودھری سرور

پیر 22 ستمبر 2014 11:47

سیاست میں کبھی کسی سازش کا حصہ بنا نہ عمران سے ملاقات ہوئی، چودھری سرور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ انہوں نے لندن میں کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی سازش کا حصہ بنے ، وہ مخدوم جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ وہ اپنے 40 سالہ دور سیاست میں کسی سازش حصہ نہیں بنے ، اُن کا کہنا تھا جاوید ہاشمی کی بات سفید جھوٹ ہے ، لندن میں کسی سے ملاقات ہوئی نہ ہی کسی سازش کا حصہ بنا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا جنہوں نے گورنر بنایا ان سے کیسے بے وفائی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ان کے بیٹے کی برمنگھم میں عمران کے ساتھ کوئی ملاقات ہوئی ۔ گورنر چودھری سرور نے کہا انہوں نے لندن میں پاکستانی وزیروں کی کارکردگی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ برطانیہ میں پاکستانیوں کے سوال پر کہا تھا واقعی آپ کے مسائل حل نہیں ہوئے۔