Live Updates

کراچی جلسہ ، جاوید میاں عمران خان کے کانوں میں باتیں کرتے رہے

اتوار 21 ستمبر 2014 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جب سٹیج پر آئے تو کرکٹ لیجنڈ جاوید میاں داد ان سے گلے ملے اور ان کے کانوں میں باتیں کرتے رہے۔ عمران خان بھی ان کے گلے میں بانہیں ڈالے مسکراتے رہے ۔ جاوید میاں داد نے عمران خان کے ساتھ مل کر گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر سابق اوپنر محسن حسن خان بھی سٹیج پر موجود تھے، وہ بھی عمران خان کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر نعرے لگاتے رہے ۔

علاوہ ازیں جاوید میاں داد اور ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی سمیع اللہ نے عمران خان کو عوام کی آواز قرار دیا۔ سمیع اللہ نے کہا نئے پاکستان میں سب کا احتساب ہو گا، عمران خان نے نئے پاکستان کیلئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کامیاب ہونگے، وہ بہترین فائٹر ہیں۔

(جاری ہے)

جاوید میاں داد نے کہا کہ عمران خان جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں اور وہ یہ کام بھی پورا کریں گے، ، عمران خان میں آج بھی ورلڈ کپ 1992ء والا جذبہ موجود ہے، کرکٹر سب سے بڑے عملی سیاستدان ہوتے ہیں۔

انہیں گفتگو میں عمران خان کی ٹی شرٹ یاد آگئی کہ عمران خان ٹائیگر والی شرٹ پہن کر ٹائیگر بن جا یا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ہمارا کرکٹ میچ نہیں بنتا، ہم پروفیشنل ہیں وہ پروفیشنل نہیں۔ انہوں نے کہا یہ نہ سوچیں کہ عمران خان کو کچھ بھی پتہ نہیں وہ پورا پاکستان پھرتے رہے ہیں، پہاڑوں پر بھی گئے، شکار بھی کرتے رہے ، وہ اس وقت تک کسی کام میں ہاتھ نہیں ڈالتے جب تک اس کے بارے میں مکمل معلومات نہ لے لیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :