یہ پارلیمنٹ آئین کا قبرستان ہے، کل شام کارکنوں کو بتائیں گے کہ کب واپس جانا ہے: طاہر القادری

اتوار 21 ستمبر 2014 23:05

یہ پارلیمنٹ آئین کا قبرستان ہے، کل شام کارکنوں کو بتائیں گے کہ کب واپس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ کارکنوں سے خطاب کے بعد میرا بخار کم ہو گیا ہے، انقلاب قربانیوں کی تاریخ میں آخری حدوں کو چھو رہا ہے، حکمرانوں کا خاتمہ انقلابیوں کے ہاتھوں سے ہو گا، انقلاب اللہ کی مدد سے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے،تمام کارکن پنڈال میں موجود اور چوکس رہیں، آج کوئی کارکن واپس نہ جائے، کل شام بتائیں گے کب واپس جانا ہے، حقیقی جمہوریت اس ملک کا مقدر بن چکی ہے۔

انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے اس ملک کی قسمت کبھی نہیں سنور سکتی، یہ حکمران حکومت چلانے کے اہل نہیں ہیں اس لئے بس عوام کو ذبح کرنے میں دلچسپی رکھتے، انہوں نے ظلم کی انتہاءکر دی ہے مگر انقلاب مارچ کے شرکاءبہت صبرو تحمل مظاہرہ کر رہے ہیں، اس ملک میں صدر ،وزیر اعظم ،وزراءاور اعلیٰ افسران کرپشن کرتے ہیں، امریکہ میں کرپشن کے الزام پر 8گورنرزہٹا دیئے گئے، لیکن یہاں آج بھی ونڈ پاور پراجیکٹ شہباز شریف کا بیٹا لگا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج سیاستدان پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر آئیں کا رونا رونا روتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر مکمل خاموش بیٹھے رہتے ہیں، یہ پارلیمنٹ آئین کا قبرستان ہے، حکمرانوں نے یہاں جمہوریت کی قبر بنا دی ہے۔ طاہر القادری نے کراچی میںکامیاب جلسے پر عمران خان کومبارکباد بھی پیش کی۔