چیمپئنز لیگ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لاہور لائنز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 21 ستمبر 2014 23:05

چیمپئنز لیگ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لاہور لائنز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

حیدر آباد دکن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 152 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں پورا کیا، کپتان گوتم گھمبیر کے شاندار 60 رنز ۔ ٹی 20 چیمپئنز لیگ کے میچ میں لاہور لائنز کو اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لاہور لائنز کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

لاہور لائنز کے 152 رنز کا ہدف کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 5 وکٹ پر پورا کیا۔ کپتان گوتم گھمبیر نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپنر اُٹاپا کے 46 رنز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ لاہور لائنز کی جانب سے اعزاز چیمہ اور عدنان رسول نے 2, 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض اور مصطفی اقبال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :