اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دھرنے میں تحریک انصاف کے کارکن ایک بارپھر آپس میں لڑ پڑے

اتوار 21 ستمبر 2014 23:02

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دھرنے میں تحریک انصاف کے کارکن ایک بارپھر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دھرنے میں تحریک انصاف کے کارکن ایک بارپھر آپس میں لڑ پڑے، سینئرز نے بڑی مشکل سے بیچ بچاؤ کرایا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک نوجوان کارکنوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی، گتھم گتھا کارکنوں کو چند سینئر پارٹی کارکن چھڑانے کی کوشش کرتے رہے، کافی دیر کی کوششوں کے بعد ہاتھا پائی کرنے والے کارکنوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا گیا۔ کارکنوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔