لندن میں عمران ، قادری سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا: چوہدری سرور

اتوار 21 ستمبر 2014 22:39

لندن میں عمران ، قادری سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا: چوہدری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عمران خان اور طاہر القادری کی لندن میں ہونے والی مبینہ ملاقات میں اپنی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لندن میں عمران خان اور طاہرا لقادری سے میری ملاقات ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا،تاہم جاوید ہاشمی کی طرف سے الزامات پر دکھ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ پاکستان کا قریبی دوست ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ ان کی جانب سے پاکستان کے خلاف کوئی سازش رچائی گئی ہے، نہ ہی میں کسی سازش میں شامل ہوں، سازش کرنے والوں کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے ان کے استعفے سے متعلق اطلاعات کو بھی سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ یاد رہے جاوید ہاشمی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان کے لندن میں مقیم ایک دوست نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ لندن میں عمران خان اور قادری کی ملاقات میں چوہدری سرور موجود تھے۔