بلاول بھٹو نے سالگرہ کی تقریبات منسوخ کر دیں

اتوار 21 ستمبر 2014 22:18

بلاول بھٹو نے سالگرہ کی تقریبات منسوخ کر دیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب کے پیش نظر سالگرہ کے تمام تقریبات کو منسوخ کرتا ہوں ۔یہ وقت سالگرہ کا نہیں بلکہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ملک میں سیلاب کی صورت حال سے پیدا ہونے والے نقصانات کے پیش نظر اپنی سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں اور یہ وقت سالگرہ منانے کا نہیں بلکہ اس مشکل گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کے ساتھ ہوں۔

متعلقہ عنوان :