الزامات کے باوجود قریشی کا احترام کرتا ہوں، جاوید ہاشمی

اتوار 21 ستمبر 2014 22:11

الزامات کے باوجود قریشی کا احترام کرتا ہوں، جاوید ہاشمی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کی جانب سے ’داغی‘ قرار دیئے جانے پر پی ٹی آئی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے بلاوجہ میرے خلاف باتیں کیں، شاہ محمود قریشی کے الزامات کے باوجود ان کا احترام کرتا ہوں۔ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے مجھے گالیاں دی ہیں، ان کی گالیوں کا جواب گالیوں سے نہیں دے سکتا۔

جاوید ہاشمی نے بتایا کہ لاہور سے اسلام آباد تک جانے میں چار روز کے دوران تحریک انصاف کے مارچ پر 30کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے اب تک ایک ارب روپے کے اخراجات ہوچکے ہوں گے، یہ رقم سیلاب زدگان پر خرچ کی جا سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب تک میں اسلام آباد کے دھرنے میں موجود تھا اس وقت تک صرف ڈی جے بٹ کا بل ساڑھے 4 کروڑ روپے ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)

لندن ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے سربراہ طاہر القادری کی برطانیہ ملاقات میں موجودہ گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی موجود تھے یہ بات مجھے کسی کے ذریعے معلوم ہو ئی تھی اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے حوالے سے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف ڈرپوک ہیں،ان میں مجھ سے رابطہ کرنے کی اخلاقی جرات نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری اور عمران خان کی سوچ مختلف ہے، ان سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شاہ محمود قریشی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :