راولپنڈی میں فائرنگ سے مولانا امان ا للہ قتل، 3دن میں قاتل گرفتارکئے جائیں،علماءکونسل کا مطالبہ

اتوار 21 ستمبر 2014 21:11

راولپنڈی میں فائرنگ سے مولانا امان ا للہ قتل، 3دن میں قاتل گرفتارکئے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) وفاقی دارلحکومت سے ملحقہ شہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جامعہ تعلیم القرآن کے معلم مولانا امان اللہ کو قتل کر دیا ہے، مولانا امان اللہ مدرسہ کے مہتمم مولانا اشرف کے صاحبزادے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان کو راجہ بازار کے نواحی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور تمام دکانیں بند کروا دی گئی ہیں جبکہ میڈیا کو بھی آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان علماءکونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا امان اللہ کے قاتلوں کو 3روز میں گرفتار کیا جائے ورنہ پاکستان بھر کے علماءکا اجلاس بلایا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت مذہبی شخصیات کے قاتلوں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :