پی آئی اے کے ذمہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے واجبات10 ارب روپے تک پہنچ گئے ، پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی تک ایندھن کی فراہمی کم کرنے کی وارننگ دیدی

اتوار 21 ستمبر 2014 20:55

پی آئی اے کے ذمہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے واجبات10 ارب روپے تک پہنچ گئے ، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پی آئی اے کے ذمہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے واجبات10 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی تک ایندھن کی فراہمی کم کرنے کی وارننگ دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے پرپی ایس او کے واجبات بڑھ کر10 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے سال بھی واجبات کی ادائیگی پر مسائل کے سبب پی ایس او نے سپلائی میں کمی کردی تھی جس کے بعد پی آئی اے حکام نے ادائیگی کے پلان مرتب کرنے کے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم عملدرآمد نہ ہونے کے باعث واجبات میں مزید 3 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ادائیگی نہ کرنے پر فیول کی سپلائی میں کمی کی وارننگ دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :