Live Updates

عمران خان طالبان کے دوست ہیں، شرمیلا فاروقی

اتوار 21 ستمبر 2014 20:12

عمران خان طالبان کے دوست ہیں، شرمیلا فاروقی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) شرمیلا فاروقی کہتی ہیں کہ عمران خان نے الیکشن کا سارا غصہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر نکالا، ہمیں تو انتخابہ مہم کی بھی اجازت نہیں ملی، وہ طالبان کے دوست ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں پی ٹی آئی کے شاندار عوامی شو پر پیپلزپارٹی رہنماء شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ہمیں تو الیکشن مہم کی بھی اجازت نہیں ملی، عمران خان نے الیکشن کا سارا غصہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر نکالا، انہیں پیپلزپارٹی پر غصہ نہیں نکالنا چاہئے۔وہ کہتی ہیں کہ عمران خان طالبان کے دوست ہیں، وہ وی آئی پی ہیلی کاپٹر میں کراچی آئے، سندھ حکومت نے جلسے کو کہیں نہیں روکا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات