Live Updates

عمران خان سندھ میں جلسہ کریں عوام انہیں شکست دینگے، شرجیل میمن

اتوار 21 ستمبر 2014 20:12

عمران خان سندھ میں جلسہ کریں عوام انہیں شکست دینگے، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دہشت گردی صرف لیاری میں نظر آئی، انہیں کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ سندھ میں جلسہ کریں عوام انہیں شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی کے عوامی طاقت کے مظاہرے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک لفظ متاثرین سیلاب پر نہیں کہا، انہیں دہشت گردی صرف لیاری میں نظر آئی، وہ اپنے کارکنوں کی شہادت پر فاتحہ خوانی کیلئے بھی نہیں گئے، عمران خان سیاسی شو کرنے آئے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ عمران کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں، سندھ میں جلسے کریں، عوام انہیں شکست دیں گے، وہ وی آئی پی طیارے میں کراچی آئے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات