Live Updates

کراچی کےعوام عمران خان کےساتھ ہیں، شیخ رشید

اتوار 21 ستمبر 2014 19:28

کراچی کےعوام عمران خان کےساتھ ہیں، شیخ رشید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج کےجلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کےعوام عمران خان کےساتھ ہیں، مزار قائد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھتاخوری اورٹارگٹ کلنگ ختم کرنےعمران خان آگئےہیں،عوام عمران خان کےساتھ باہرنکل آئےہیں،جب کراچی نکلتاہےتوپوراپاکستان باہرنکل آتاہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نےایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ قربانی سےپہلےقربانی ہوگی۔انہوں نے کہا جس دن عمران خان کہیں گےٹرینوں اورجہازوں میں دھرنادیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات